16 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز اقدامات کا اصل مقصد ،مسلمانوں ، عیسائیوں اور یہودیوں کے مابین اختلافات پیدا کرنا ہے –

ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے کہا کہ ہمیں دنیا کے دوسرے مسلمانوں کی طرح صہیونیوں کی جانب سے آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخی پر بہت افسوس ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ، اصحاب شیطان کی اس مذموم حرکت کی شدید مذمت کرتی ہے اور یقینی طور پر ڈھائی ارب مسلمانوں کی مقدسات کے خلاف توہین کے مرتکب ان شیطانوں کو ڈھونڈ نکال کرانہیں سخت سزائیں دی جایينگی –
محمد رضا رحیمی نے مزید کہا کہ اگر امریکی حکومت ، الہی ادیان کو احترام کرنے پر مبنی اپنے دعووں میں سچّا ہے تو گستاخانہ فلم بنانیوالے مجرموں کو فوری طور پر سزائیں دے -
.....
/169